اہم خبریں

خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا،قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج شام 6 بجے طلب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )خصوصی کمیٹی نے ائینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا۔ تمام جماعتیں خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں موجود تھیں۔ خصوصی کمیٹی نے 26 نکات پر مشتمل مسودہ منظور کر لیا۔

خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔ عرفان صدیقی،راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان کی بھی اجلاس میں شرکت۔
سالک حسین،خالد مگسی اور امین الحق بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا حصہ تھے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔
چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے مسودہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔کمیٹی کے منظوری کے بعد مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ۔

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج شام 6 بجے طلب کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :بینک اسلامی سود سے پاک بینکاری کے ذریعے پاکستان کے مالیاتی منظرنامے کی تشکیلِ نو کے لیے پرعز م

متعلقہ خبریں