اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیاسی جماعتوں کا آئینی ترامیم کو دو حصوں میں پیش کرنے پر غور، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں عدالتی اصلاحات پر مبنی آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی میں آج آئینی ترمیم کے ایک چوتھے مسودے پرغور کیا جارہا ہے۔ مسودے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کی تجاویز یکجا کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کو اس مسودے پر اعتماد میں لیا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان عدالتی اصلاحات کی حد مکمل اتفاق رائے کیلئے کوشاں۔ ادھر دوسری جانب
خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔ عرفان صدیقی،راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔
سالک حسین،خالد مگسی اور امین الحق بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا حصہ تھے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں :