اہم خبریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم نہیں کیا جا سکتا ،مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججز کی ایک اور وضاحت جاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز      ) مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججز کی ایک اور وضاحت جاری ۔ وضاحت کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور ماضی سے اطلاق کرکے سپریم کورٹ کا فیصلہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر دوسری وضاحت سپریم کورٹ کے 8 ججز نے جاری کردی۔ اکثریتی ججز کی رائے کے مطابق الیکشن کمیشن12جولائی کے فیصلے پرعملدرآمد کاپابند ہے۔ سپریم کورٹ نے جو وضاحت دی اس کے تحت
الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر موثر نہیں کر سکتی۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پر نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواست پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
اکثریتی ججز کا اپنی وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف دونوں کی جانب سے متفرق درخواستیں دائر کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق بارے سوال اٹھایا۔
ادھر دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔ ذرائع اور قانونی ٹیم کے مطابق
قانونی ٹیم نے الیکشن ایکٹ پرعمل کرنےکی حتمی تجویز دےدی۔ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد ہرادارےپرلازم ہے۔ الیکشن ایکٹ ترمیم کےبعدسپریم کورٹ کاحکم غیرمؤثر ہو جاتا ہے۔ قانونی ٹیم نے مخصوص نشستوں پرمعطل ارکان کی بحالی کی تجویزدےدی۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی ، اسلام آباد ایک بار پھر بند ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

متعلقہ خبریں