اہم خبریں

تحریک انصاف میں قیادت کافقدان ،حکومت آئینی ترمیم کےذریعےجوڈیشری پردباؤ ڈالناچاہتی ہے،فوادچودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فوادچودھری نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کےذریعےجوڈیشری پردباؤ ڈالناچاہتی ہے۔ تحریک انصاف میں اس وقت قیادت کافقدان ہے۔
پی ٹی آئی کی کوئی پالیسی نظرنہیں آرہی۔ فلسطین کیلئےبلائی گئی اےپی سی میں شرکت کرنی چاہیےتھی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےسنجیدہ اقدامات کرنےچاہئیں۔ پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کی جدوجہد کےذریعےمطلوبہ مقاصدحاصل ہونگے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
لیڈرشپ کےبغیرپارٹی مقبولیت کسی کام کی نہیں۔ شاہ محمودقریشی جیسےسینئرسیاستدان کی بہوکواٹھالیناافسوسناک ہے۔ سینیٹرزکےبچوں اورفیملیزکوتنگ کیاجارہاہےکوئی پوچھنےوالانہیں۔
تحریک انصاف کواپنی لیڈرشپ کوتبدیل کرناپڑےگا۔
سینئرقیادت کےمیدان میں آئےبغیربانی پی ٹی آئی باہرنہیں آسکتے۔ بانی پی ٹی آئی پربیہودہ کیسز بناکر جیل میں ڈالاگیا۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت اپنی جگہ لیکن قیادت کافقدان ہے۔

مزید پڑھیں :چیف جسٹس آف پاکستان کاتقررپارلیمانی کمیٹی کرےگی،تقرر3سینئرترین ججزمیں سےہوگا

متعلقہ خبریں