اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر سینیٹ میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ سینیٹ میں قرارداد شیری رحمان نے پیش کی۔ شیری رحمان نے کہا کہ
کانفرنس کی قرارداد پر پی ٹی آئی کے سوا تمام اراکین نے دستخط کیے۔ قراداد کے مطابق
ایس سی او سربراہ اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ طویل عرصے بعد پاکستان میں عالمی سطح کا اجلاس منعقد ہونا بڑی کامیابی ہے۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کے ذریعے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا سفارتی قد بڑھا ہے۔
اسلام آباد:یہ پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ پاکستان کو علاقائی تجارت ، امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے سارک کو غیر فعال بنا رکھا ہے۔
سربراہ اجلاس کے موقع پر کئی معاہدے بھی طے پائے۔
مزید پڑھیں :بائولرساجد خان نے 7 وکٹیں لے کر طویل ترین ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا