اہم خبریں

اسحاق ڈار کا عہدہ اعزازی، نائب وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے، حکومت

کراچی(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کے معاملے پر عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی، جس میں حکومتی وکیل اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے، وہ ڈپٹی پرائم منسٹر کے اختیارات استعمال نہیں کرتے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پہلے جو کیس دائر کیا گیا تھا اسی نوعیت کے کیس پر عدالتوں کے کیا فیصلے تھے؟ 2012 میں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کے خلاف کیا فیصلہ دیا؟عدالت نے متعلقہ حکام کو کیس سے متعلق تمام عدالتی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

متعلقہ خبریں