اسلام آباد( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل شام4بجے اور دن3بجے ہو نگے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا10نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
اسلام آباد:قومی اسمبلی کااجلاس شام4بجےشروع ہوگا۔ آسیہ تنولی،زہراودودفاطمی کاتوجہ دلاؤنوٹس ایجنڈےمیں شامل۔ اعظم نذیرتارڑقومی کمیشن وقارنسواں ایکٹ میں ترمیم کابل پیش کریں گے۔ وزیرہاؤسنگ ریاض پیرزادہ،وزیرخارجہ بھی ترمیمی بل پیش کریں گے۔ جبکہ
سینیٹ کااجلاس کل دن3بجےہوگا،14نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔ آئینی ترمیمی بل پیش کرناسینیٹ اجلاس کےایجنڈےمیں شامل نہیں۔ چیئرمین یوسف رضاگیلانی ایوان بالاکےاجلاس کی صدارت کریں گے۔
قائدایوان اسحاق ڈار قواعدکومعطل کرنےکی تحریک پیش کریں گے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام بل پررپورٹ پیش کریں گے۔ الیکٹرونک کرائمزکی روک تھام سےمتعلق بل پرقائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کی جائےگی۔
اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی نیشنل فرانزک ایجنسی بل2024پیش کریں گے۔ وزیرخزانہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل2024پیش کریں گے۔ اوورسیزپاکستانیوں کی جائیدادوں کیلئےخصوصی عدالت کےقیام کابل پیش کیاجائیگا۔
سینیٹرذیشان خانزادہ شرح سودسےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کریں گے۔ صدرکےپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب پرمزیدبحث بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔
مزید پڑھیں :مجوزہ آئینی ترمیم پرجاتی امرا میں بڑی سیاسی بیٹھک،تاحال حتمی نتیجہ نہ نکل سکا