اہم خبریں

کوئی بھی شخص عمران خان کی رپورٹ پریقین نہیں کررہا،بیرسٹرگوہرپتہ نہیں کیسےٹھیک مان رہےہیں،نورین نیازی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )عمران خان کی بہن نورین نیازی نے کہا ہے کہ رپورٹ جاری کرنےسےپہلےبیرسٹرگوہرنےہم سے بات نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی کےذاتی معالج کوملنےنہیں دیاجارہا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ
ڈاکٹر عاصم یوسف کوجیل کےاندرجانےنہیں دیاگیا۔ رپورٹ میں سچائی نہیں تسلیم نہیں کرتے،کوئی بھی شخصعمران خان کی رپورٹ پریقین نہیں کررہا۔ بیرسٹرگوہرپتہ نہیں کیسےاس رپورٹ کوٹھیک مان رہےہیں۔
ایک قیدی کوبھی کچھ حقوق حاصل ہوتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےسارےحقوق سلب کردیےگئے۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق تشویش ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہماری فیملی سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ دال میں کچھ کالاہےاسی لیےملاقات نہیں کرارہے۔ میں خودبانی پی ٹی آئی سےملاقات کرناچاہتی ہوں۔
جیل کسی وجہ سےہی بندکی گئی ہمیں اس پرتشویش ہے۔
احتجاج موخرکرنےسےمتعلق ہمیں اعتمادمیں نہیں لیاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کوجیل کےاندربھی خطرات ہیں۔ بانی چیئرمین پرپہلےبھی بہت حملے ہوچکےہیں۔ ذاتی معالج کےبانی پی ٹی آئی سےملنے تک ہمیں تسلی نہیں ملےگی۔
حکومت جوظلم کررہی ہے اس کاجواب دیناپڑےگا۔ ظلم کےخلاف ہم جہادکررہےہیں قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ پی ٹی آئی کےکارکن بانی چیئرمین کےساتھ کھڑےہیں۔
ہرطرح کاظلم وجبرکےباوجودکارکنان کھڑےہیں۔ پی ٹی آئی والوں کوبانی چیئرمین کی رہائی کیلئےاقدامات کرنےچاہئیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ عمران خان کی رپورٹس کوتسلیم نہیں کرتے۔ پمزہسپتال کی رپورٹس کوتسلیم نہیں کرتے۔ سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں رپورٹس زیربحث نہیں آئی۔ احتجاج کرنےکااعلان اسی حوالےسےجاری کیاگیا۔
امید تھی ڈاکٹر عاصم یوسف بانی پی ٹی آئی کامعائنہ کرنے جائیں گے۔ عمران خان سےملاقات کی یقین دہانی وزیرداخلہ نےکرائی تھی۔ ذاتی معالج کےملنے تک ہماری تسکین نہیں ہوگی۔
پمزکےڈاکٹرزکی رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں تسلیم نہیں کرتے۔ آئینی ترمیم نہ سینیٹ اورنہ ہی قومی اسمبلی کےایجنڈےمیں آئی۔ ایس سی اواجلاس کی وجہ سےہم نےاحتجاج کی کال واپس لی۔ دوستوں کی مشاورت سےہم نےاحتجاج کی کال واپس لی۔
18اکتوبرکوتحریک انصاف بھرپوراحتجاج کرےگی۔ بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ کی بہت عزت کرتےہیں۔ فسطائی حکومت نے15ماہ سے بانی چیئرمین کوقیدکررکھاہے۔ امیدہے18اکتوبرکوبانی پی ٹی آئی سےملاقات کی اجازت مل جائیگی۔
پاکستان تحریک انصاف کابیانیہ کبھی کمزورنہیں ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کی سزا کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں۔
ہمارےایم این ایزپردباؤ ڈالاجارہاہے۔ مولانافضل الرحمان کےساتھ کل ہماری ملاقات ہوگی۔ ملاقات کےبعدہی اگلےلائحہ عمل کافیصلہ کیاجائےگا۔
مولانافضل الرحمان اپنےموقف پرکھڑےہیں۔ حکومت سےوقت مانگا لیکن وہ دینےکوتیارنہیں ہیں۔ ان لوگوں کےپاس نمبرزپورےنہیں ہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں وٹس ایپ صارفین کیلئے بری خبر جانئے کیا۔۔۔۔؟

متعلقہ خبریں