اسلام آباد( اے بی این نیوز )سپیکر اسمبلینے رولنگ دی ہے کہ کے پی ہاوس پرحملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں۔ اس سلسلے میں کے پی ہاوس پرحملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جن لوگوں نے کے پی ہاوس پر حملہ کیا ان کا تعین ہونا چاہئے۔ سپیکر اسمبلی کی کے پی ہاوس واقعہ پر بیوروکریسی کی چشم پوشی پر برہمی کا اظہار ۔ ایک ایف آئی آر اسلام آباد میں درج کرائی جائے اور ایک ایف آئی آر پشاورمیں درج کرائی جائے ۔
کمیٹی کے چئیرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئی جی کو بھی طلب کریں۔ آئی جی اورمتعلقہ افسران کو طلب کرکے پوچھا جائے کیوں ابھی تک ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی
کمیٹی کے چئیرمین منیر لغمانی کو فوری طورپر کارروائی کرانے کی ہدایت احمد کریم کنڈی نے کہا ہے کے پی ہاوس پر حملہ ہوا لیکن ہماری بیوروکریسی سو رہی تھی۔ابھی تک کسی نے ایکشن نہیں لیا ہماری عزت اور وقار پر حملہ کیا گیا۔
افسران۔کی کوتاہی کا بھی تعین کیا جائے اور انہیں بھی سزاء دی جائے۔ سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی ہمارے وزیراعلی بھی وہاں تھے ان پر حملہ پورے صوبے پر حملہ تھا ۔ہمارے وزیر اعلی سمیت ارکان اسمبلی کی تزہیھک کی گئی ہے۔
اپنے صوبے کے وزیر اعلی اور ارکان اسمبلی کی عزت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ چیرمین کمٹی منیر لغمانی نے کہا کہ ایوان میں کے پی ہاوس سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔
واقعہ کی کریمنل پروسیڈنگ کے لئے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کو ہدایت جاری کردی ہے۔
سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کو اسلام اباد اور پشاور میں ایف آئی آر درج کرانے کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔ کے پی ہاوس میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعداس حوالے سے بھی کیس دائر کریں گے
ایوان میں اپوزیشن اور حکومت کے ارکان نے متفقہ طورپر اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں وزیر قانون کے پی ہاوس پر حملہ میں ملوث وفاقی اداروں کے سربراہان کے خلاف کاروائی کرے۔
وزیراعلی اور وزراء کی موجودگی میں کے پی ہاوس پر حملہ کیا گیا۔ یہ ہم سب کے لئے ایک چیلنج ہے۔ خصوصی کمیٹی آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بلائیں۔
مزید پڑھیں :پنجاب کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کیس،ایم کیو ایم تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ