اہم خبریں

چوری کامینڈیٹ لینےوالوں کوعوام کی کوئی فکرنہیں، نعیم پنجوتھہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )رہنماپی ٹی آئی نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ ایس سی کانفرنس ملک کیلئے خوش آئندہے۔ قانون وآئین کی بحالی کےبغیرملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔
بنیادکوٹھیک کیےبغیرملک آگےنہیں بڑھ سکتا۔
8فروری کوعوام نےپی ٹی آئی کےحق میں فیصلہ دیا۔ وہ اے بی این نیوزکے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چوری کامینڈیٹ لینےوالوں کوعوام کی کوئی فکرنہیں۔
بانی پی ٹی آئی پاکستان کےلوگوں کی جنگ لڑرہاہے۔
پولیس نےطالب علموں پرتشدد کیاپوری قوم نےدیکھا۔ حکومت نےفسطائیت کارویہ اپنارکھاہے۔ رہنمان لیگ آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نےاپنےماضی سےکچھ نہیں سیکھا۔
ملک کوبدنام کرنےکاکوئی موقع یہ لوگ ہاتھ سےجانےنہیں دیتے۔
تحریک انصاف ہرمعاملہ میں انتشارپھیلانےکی کوشش کرتی ہے۔ آئینی ترمیم سےمتعلق ہمارےنمبرزپورےہوچکےہیں۔ تحریک انصاف کی کسی بات پریقین نہیں کیاجاسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس کوغلط اندازمیں پیش کیاجارہاہے۔ مریم نوازنےکہا میں پورےصوبےکی وزیراعلیٰ ہوں۔
دیکھتےہیں پی ٹی آئی والےکب آکسفورڈیونیورسٹی والوں کوگالیاں دیناشروع کرینگے۔

مزید پڑھیں :سری نگر ہائی وے دونوں اطراف سے نائنتھ ایونیو تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

متعلقہ خبریں