اسلام آباد( اے بی این نیوز )ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد مہمانوں کی روانگی شروع ہو گئی۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو پاکستان سے واپس روانہ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے معزز مہمانوں کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم نے بیلا روس کے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ کرغزستان کے وزیراعظم ژاپا روف اکیل بیک پاکستان سے واپس وطن روانہ۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ تاجکستان کے وزیراعظم ہرسول زادہ پاکستان سے واپس وطن روانہ۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے معزز مہمانوں کو روانہ کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ کو دفتر خارجہ کے حکام نے رخصت کیا۔ ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف پاکستان سے واپس روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے ازبکستان کے وزیراعظم کو رخصت کیا۔