اہم خبریں

آئینی ترمیمی بل، ایس سی او کے انعقاد کے بعد وزیراعظم سیاسی میدان میں متحرک

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )کامیاب ایس سی او کے انعقاد کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ،آج رات کو اہم ملاقات میں شامل ہوں گے ۔

میاں نواز شریف کی لاہور میں مولانا فضل الرحمن اور بلاول کے عشائیے میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ اس اہم ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے فیصلے متوقع ہیں۔

کیسے اور کب آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش کرنا ہے فیصلہ ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف کو ایس سی او کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے

متعلقہ خبریں