اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ۔ ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کا انعقاد پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے۔
توقع ہے تمام مہمان اچھی یادیں لے کر پاکستان سے جائیں گے۔ ایس سی او سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں تجارت ،سرمایہ کاری، اور تخلیقی معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
تمام سربراہان نے شنگھائی سپرٹ کے جذبے کا اعادہ کیا۔
ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پائیدار ترقی کے لئے متعدد تجا ویز کو منظور کیا گیا۔ علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود پاکستان ایس سی او چارٹرڈ پر عملدرآمد کررہا ہے۔
خطے میں خوشحالی کے لئے تجارت، سرمایہ کاری، رابطے اور نوجوانوں اور خواتین کی ترقی لازمی ہے۔
سربراہان نے تنازعوں کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاری میں کمی پر خدشے کا اظہار کیا۔ اجلاس میں علاقائی انسداد دہشتگردی سٹرکچر کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں باہمی احترام اور مساوات پر مبنی ترقی پر زور دیا گیا۔
جانگ منگ نے کہا کہ پاکستان نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد کے لئے شاندار اقدامات کئے۔ ایس سی او کی شاندار کامیاب پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ایس سی او کا متحرک اور اہم رکن ہے۔
اجلاس میں ایس سی او کے ترجیح موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں اکنامک کے نئے ڈائیلاگ کے تصور کو اپنایا گیا۔ اجلاس میں تجارت کے لئے مقامی کرنسی اور پراجیکٹ فنانسنگ پر بھی غور کیا گیا۔ آستانہ سمٹ میں لئے گئے فیصلوں پر بھی موجود ہ اجلاس میں غور کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ھے کہا ہے کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کاکامیاب انعقادکیاگیا۔ ایس سی اواجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وہ ایس سی اوکے سیکرٹری جنرل جانگ منگ کے ساتھ مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
توقع ہے تمام مہمان اچھی یادیں لے کر پاکستان سے جائیں گے۔ ایس سی اواجلاس کاانعقاد پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ اجلاس میں پائیدار ترقی کےلئے متعدد تجاویزکو منظور کیاگیا۔
اجلاس میں تجارت،سرمایہ کاری اور تخلیقی معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
مزید پڑھیں :سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے نئی گریڈنگ پالیسی نافذ