اہم خبریں

بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، 4 پولیس اہلکار زخمی

پشاور(نیوز ڈیسک ) بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چوکی امبیلہ کی موبائل گاڑی کے ساتھ کنکوئی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا۔

واقعے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

متعلقہ خبریں