اہم خبریں

لاہور: نجی کالج کی درخواست پر ڈس انفارمیشن کے خلاف تحقیقات شروع

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور کے ایک نجی کالج کے پرنسپل کی درخواست پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم سرکل نے مبینہ زیادتی کے واقعے کے بارے میں پھیلائی گئی ڈس انفارمیشن کی تحقیقات کے لیے ایک 7 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے، جو ڈپٹی ڈائریکٹر کی زیر نگرانی کام کرے گی۔

یہ تحقیقاتی ٹیم غلط معلومات پھیلانے والے عناصر کی شناخت کرے گی۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ان عناصر کی شناخت اور سزا کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی، جس کے بعد طلبہ نے سڑکوں پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں 27 طلبہ زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں