اہم خبریں

چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام ،مینیو کیا ؟ جانیں

 

صدر آصف علی زرداری نے چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا۔

اس دوپہر کے کھانے میں مختلف ڈشیں پیش کی گئیں، جن میں رشئین سیلیڈ، فرائی جھینگے، اور چکن کورن سوپ شامل تھے۔ مزید برآں، فش فرائی، سٹیم وائٹ رائس، سویٹ اینڈ ساور چکن، اور گارلک لائس بھی فراہم کیے گئے۔ مہمانوں نے بیف فرائی، مکس سبزی، شاہی ٹکڑے، تازہ پھل، اور گرین ٹی کا بھی لطف اٹھایا۔

اس ظہرانے میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی، گورنر پنجاب سلیم حیدر، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اور قومی اسمبلی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

 

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مچھلیوں کی مدد حاصل کرلی

متعلقہ خبریں