اہم خبریں

پیپلز پارٹی رہنما کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ ،نثار کھوڑو بال بال بچ گئے ، تحقیقات شروع

لاڑکانہ(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکردھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نثار کھوڑو کے گھر کے باہر ٹیلکم پاوڈر باکس میں کریکر رکھ کر فرار ہوگئے ، ایس ایس پی لاڑکانہ روحیل کھوسہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دیدی۔

نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاڑکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر کریکر دھماکے کے باوجود جمہوریت کے لیے اپنی جنگ جاری رکھیں گے ۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے انہیں ان کے جمہوری کردار یا سندھ کے عوام سے وابستگی سے دور نہیں رکھ سکتے ۔آئینی عدالت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،

سابق وزیراعلیٰ جام صادق کے دور میں اسی طرح کے ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے، کھوڑو نے اس بات پر زور دیا کہ اب ان پر خوف نہیں آئے گا، جیسا کہ اس وقت نہیں تھا۔انہوں نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
بھارتی ہائی کمشنرسنجے کمار ورما سمیت 6 سفارتکار کینیڈا سے بے دخل

متعلقہ خبریں