اہم خبریں

مودی حکومت کی گھناونی سرگرمیاں خطرہ ، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹراوڈ کا بھارت کو پیغام

ٹورنیٹو(نیوزڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹراوڈ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی مودی حکومت کے ہندوستانی سفارت کار انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث پائے گئے ۔ بھارتی حکومت کینیڈامیں کریمنل سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ہے ۔

بھارتی حکومت کینیڈین شہریوں کے قتل عام ، بھتہ خوری میں ملوث پائی گئی جو کینیڈا کی سلامتی ، سالمیت کیلئے بڑا خطرہ ہے ۔ جو کہ ہمارے لئے کسی صورت قابل قبو ل نہیں ہے کیونکہ یہ کسی بھی حکومت ، جمہوریت اور اس ملک کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔


بھارتی سفارتکار ہمارے ملک میں مداخلت کے ذریعے ہمارے شہریوں کے قتل عام ، معلومات میں مداخلت کررہا ہے ہم ان غیر قانونی سرگرمیوں پر ایکشن لینے کا جواز رکھتے ہیں۔

کوئی بھی حکومت ایسے گھناونے اور مجرمانہ اقدامات پر اپنی ملکی سالمیت پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کرسکتی ۔ کینیڈا پوری طرح بھارتی سالمیت کا احترام کرتا ہے امید ہے بھارت بھی ایسا ہی کرے گا۔
حکومت کی عمران خان سے ملاقات کی یقین دھانی، پی ٹی آئی کا احتجاج منسوخ

متعلقہ خبریں