اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس انویسٹیگیشن اینڈ ان لینڈ ریونیو کی کاروائیاں ۔ ایف بی آر کے مطابق
مختلف شہروں میں سیلز ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث پانچ افراد گر فتار۔ گرفتار ملزمان کی جانب سے جعل سازی کے ذریعے سیلز ٹیکس فراڈ کیا جا رہا تھا۔ بیٹری کے کاروبار سے وابستہ مینوفیکچررز کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر گرفتار۔
بیٹری مینوفیکچرر ایک ارب سے زائد کے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث تھے۔ دوسری کاروائی میں فیصل آباد کے معروف ٹیکسٹائل یونٹ کے سی ایف او گرفتار۔ ٹیکسٹائل یونٹ کے سی ایف او کروڑں روپے کے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث تھے۔
تیسری کاروائی میں اربوں کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم احاطہ عدالت سے گرفتار۔ تصور شاہد نامی شخص کے خلاف کئ ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا تھا۔ ملزم کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
ملک بھر میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث مافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ وزیر خزانہ اور چئیر مین ایف بی آر نے 10 اکتوبر کو فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،کل احتجاج ہوگا،شعیب شاہین