دبئی(نیوز ڈیسک ) جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹ ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس کے لیے سب سے بڑے عالمی ایونٹس میں سے ایک، آج دبئی میں شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے اس اہم ایونٹ میں پاکستان انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے امکانات کو پوری طرح دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹکے ساتھ نارتھ اسٹار اسٹارٹ اپ شو بھی جاری ہے جس میں پاکستان سے 10 اسٹارٹ اپس اور انکیوبیٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستانی اسٹارٹ اپس کو مشرق وسطیٰ، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے زبردست ردعمل مل رہا ہے۔اس ٹیک ایونٹ میں مجموعی طور پر 80 پاکستانی کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں کو امید ہے کہ جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹمیں پاکستان کی فعال شرکت مشرق وسطیٰ اور MENA کے خطے میں پاکستان کو IT کی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کو راغب کرے گی اور خطے کی بڑی IT کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گی۔ اہم کردار ادا کرے گا۔
آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وفاقی وزارت کی تنظیم Ignite کے تحت 10 پاکستانی اسٹارٹ اپ ایکسپینڈ نارتھ اسٹار جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپ صحت کی دیکھ بھال، ایرو اسپیس، توانائی، گیمنگ، ٹریول ٹیکنالوجی اور سمارٹ شہروں سے متعلق ہیں۔ پاکستانی اسٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں، ممکنہ شراکت داروں اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے سامنے اپنے جدید حل پیش کریں گے۔
Ignite کے سی ای او عدیل اعجاز شاہ نے جائیٹکس گلوبل 2024 ایونٹ میں شرکت کو پاکستان کی IT انڈسٹری اور سٹارٹ اپس کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سٹارٹ اپ جدت طرازی اور کاروباری جذبے سے بھرپور ہیں۔ اس سے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں عالمی سرمایہ کاری لانے اور شراکت داری کے ذریعے ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: ایس سی او سمٹ ، چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے،شاندار استقبال