اہم خبریں

سونےکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی ( نیوز ڈیسک )ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔دس گرام سونےکی مالیت 986 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت آج ایک ہزار 150 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں