لاہور(نیوز ڈیسک ) گلبرگ میں نجی کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر پولیس نے نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈ نے کالج ٹائمنگ میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ملزم نے متاثرہ لڑکی کو کالج کے تہہ خانے میں زیادتی کا نشانہ بنایا، وہ لڑکی کے چیخنے چلانےپر فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور سیکورٹی گارڈ کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس تحقیقات کی تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کرے گی۔
متاثرہ لڑکی شیخوپورہ کی رہائشی اور پنجاب کالج قذافی اسٹیڈیم حالی روڈ برانچ نمبر 10 کی طالبہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد چھاپوں کے بعد گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: آج بروزپیر14 اکتوبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟