اہم خبریں

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کا معاملہ ،ڈیڈ لاک برقرار، مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کا معاملہ ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم۔ بند کمرہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں کا جائزہ لیا گیا ۔

ذیلی کمیٹی کا حتمی نتیجے پر پہنچنے کےلیے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ ۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ اس اعتبار سے ابھی تک ڈیڈ لاک بر قرار ہے. ادھر دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف کو جمعیت علمائے اسلام سے آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پر گفتگو ہوئی۔ جبکہ شیری رحمان/ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے وفد کی ملاقات ہو ئی ۔
فافن کے وفد میں نیشنل کوآرڈینیٹر راشد چوھدری، صلاح الدین اور جوبلی بانو شامل تھیں۔ پیپلز پارٹی نے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد کو وفاقی آئینی عدالت کے معاملے پر ڈرافٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔
فافن نے اصولی طور پر پی پی پی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا۔ فافن کے وفد نے سینیٹر شیری رحمان کو اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم 18ویں ترمیم کی طرح شفاف اور اتفاق رائے سے ہو۔
چیئرمین بلاول زرادی کی ہدایت پر سول سوسائٹی کو وسیع طر مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔

مزید پڑھیں :ایس سی او کانفرنس،چین سے کون کون سے معاہدے ہو نگے،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

متعلقہ خبریں