اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا ۔تاہم خیبرپختونخواہ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز / گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہرخیبرپختونخواہ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز / گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان۔
تاہم بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 41،چھور اورلسبیلہ میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر تیز / گردآلود ہواؤں چلنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: کراچی میں5 روز کیلئے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ