اہم خبریں

14 سے 16 اکتوبر تک لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کاچھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں 2 روزہ سربراہی اجلاس کے باعث لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سول اور سیشن کورٹس 3 روز بند رہیں گی۔

اس نوٹیفکیشن کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔واضح رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

حد سے زیادہ تشہیرسے کھلاڑیوں کیلئے خطرناک ، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھرٹیم کی خراب کارکردگی پربول اٹھے

متعلقہ خبریں