اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 15اکتوبر کے احتجاج میں ہماری قیادت ہوگی۔ ہرشرارت کی ذمہ دار صرف حکومت ہوگی۔
آئینی ترمیم پر پیپلزپارٹی نے اپنا ڈارفٹ دیا حکومت نے کچھ نہیں دیا۔
حکومت نے آئینی ترامیم کے معاملے میں 3راتوں تک خوار کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کیا گیا۔
ہمیں آج عدالتوں سے بھی مایوسی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی پاکستان کا نقصان نہیں چاہتی۔ بانی پی ٹی آئی نے کبھی ملک کو نقصان پہنچانے کو درس نہیں دیا۔ اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوقیدتنہائی میں رکھاہواہے۔ ہم ڈی چوک تک آئےکہیں ایک گملہ تک نہیں ٹوٹا۔ انہوں نےہمارےلوگوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی ۔
کےپی ہاؤس میں پولیس نےدھاوابولا،میرےگھربھی چھاپہ مارا۔
جس وقت میرےگھرپرچھاپہ ماراگیامیں ہری پورمیں تھا۔ بغیروارنٹ اپوزیشن لیڈرکےگھرپرچھاپہ ماراگیا۔
گنڈاپورمارگلہ پہاڑوں سےہوتےہوئےپشاورکیلئےروانہ ہوئے۔ خیبرپختونخواہاؤس پرچھاپہ ماراگیاتوگنڈاپوروہاں سےنکل چکےتھے۔
اسلام آبادکےاحتجاج میں شرکت سےسیاسی کمیٹی نےروکا۔
مزید پڑھیں :حکومتی کہتی ہے 25اکتوبر سے پہلے آرام سے آئینی ترامیم منظورہوجائیں گی،شیری رحمان