اشک آباد ( اے بی این نیوز )زرداری کی ولادی میر پیوٹن سے بات چیت، تعلقات مضبوط کرنے پر زور۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن نے جمعہ کو ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں “وقت اور تہذیبوں کے باہمی تعلقات – امن اور ترقی کی بنیاد” کے موضوع پر بین الاقوامی فورم کے موقع پر غیر رسمی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں اور خوشگوار الفاظ کا تبادلہ کیا۔
صدر زرداری عالمی فورم میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ترکمانستان پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں :اوگرانےایل این جی کی قیمتوں میں7.11فیصدتک کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری