کراچی (نیوزڈیسک)معروف پاکستانی اداکار اعزاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں، اداکار نے دل دہلا دینے والی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جذباتی پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔
اعزاز اسلم نے ہسپتال کے بستر پر اپنی بیمار والدہ کی تصویر پوسٹ کی اور ان کے لیے دعا کی درخواست کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی پیاری ماں کو کھو چکے ہیں۔
مداحوں اور تفریحی صنعت کے ساتھی ممبران نے اعزاز اسلم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس تکلیف دہ وقت میں ان کی والدہ اور ان کے لیے طاقت کی دعا کریں
https://www.instagram.com/aijazzaslamofficial?utm_source=ig_web_button_share_sheet&igsh=ZDNlZDc0MzIxNw==
اعزاز اسلم پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ایک قابل احترام شخصیت ہیں اور ان کی والدہ کے انتقال نے ان کے مداحوں اور ساتھیوں کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں: ملتان میں پاکستان کو بدترین شکست،شان مسعود کی کپتانی بارے میں بڑا فیصلہ