اہم خبریں

نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہوگی،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں۔ نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہوگی۔
انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرنے کیلئے 14اکتوبر آخری تاریخ ہے۔ ہم اسی سال آڈٹ کیپسٹی بڑھا رہے ہیں ۔ ایک بیانیہ بنایا گیا کہ چند فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ ٹیکس لائبلٹی کے لحاظ سے انڈر فائلنگ بڑا مسئلہ ہے۔
ایف بی آر کے پاس ڈیٹا موجود ہے اس سال ہم اقدامات کریں گے۔ 40لاکھ گھر ایسے ہیں جن میں ایئرکنڈیشنز لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :علی امین گنڈا پور کا معاملہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے بھی آگے جاچکا ہے، خواجہ آصف

متعلقہ خبریں