بنوں ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز،4خارجی ہلاک،آئی ایس پی آر کے مطابق 9اکتوبر کو بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
بنوں میں آپریشن کے دوران 2خارجی ہلاک ہوئے۔ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کیا گیا۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا۔
مزید پڑھیں :بجلی کی قیمت میں 8سے 10روپے فی یونٹ کمی کیلئے کوشاں ہیں، اویس لغاری















