اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مبارک ثانی کیس کا اردو میں درستی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ 10صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔ فیصلہ کے مطابق
24جولائی فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواستیں دائر کی گئیں۔
درخواستوں کی بنیاد پر 19 علمائے کرام کو نوٹس کیے گئے۔ علمائے کرام نے پیرا 7،42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کیے۔ موقف سننے کے بعد معترضہ پیراگرافس کو حذف کیا جاتا ہے۔
تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں۔
ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے۔ ختم نبوتﷺ پر مکمل ایمان مسلمان کی تعریف کا لازمی جزو ہے۔ اسلام آباد:ختم نبوتﷺ سے متعلق کوئی اور تاویل قابل قبول نہیں۔
قادیانیوں کیلئے لازم ہے وہ آئین میں طے شدہ اپنی حیثیت تسلیم کریں۔ آئین کی پابندی دنیا کے ہر ملک اور ریاست میں شہریوں پر لازم ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا