اسلام آباد ( اے بی این نیوز )معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ پہلے مرحلے میں 5آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر رہے ہیں ۔ دیگر آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے بجلی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب۔ کہا ہم نے بطور ٹیم چیلنجز کا سامنا کیا۔ عوام کو بجلی کی قیمتوں پر ریلیف دیا۔ ماضی میں سنگدل وزیر اعظم نے کہا مہنگائی سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ کسی سیاسی پونٹ میں نہیں جانا چاہتا۔ نواز شریف نے کہا تھا بجلی سستی کریں۔
کیونکہ یہ عام آدمی کا مسئلہ ہے۔ بجلی چوری کو بھی روکنا ہوگا۔ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ گزشتہ 7ماہ میں جو مشکلات پیش آئیں۔ ان کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا۔ کو شش ہے پا کستان کو درپیش مسائل حل کر یں ۔ آ رمی چیف نے معیشت کی بحا لی میں ذاتی طور پر بے پنا ہ کو ششیں کیں ۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی احتجاج،راولپنڈی ٹیسٹ ملتان منتقل کرنے پر غور















