اہم خبریں

پی ٹی آئی احتجاج،راولپنڈی ٹیسٹ ملتان منتقل کرنے پر غور

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانیوالےتیسرے ٹیسٹ میچ کو بھی ملتان میں منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جانی تھی،پہلا ٹیسٹ میچ ملتان، دوسرا کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام شروع ہونے کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان منتقل کر دیا گیا۔
تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے لیکن احتجاج کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کے دنوں میں احتجاج کی صورت میں تیسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا

متعلقہ خبریں