اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارےلیےمجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانےکیلئے ٹائم لائن کامسئلہ نہیں۔ محسوس کرتا ہوں25 اکتوبر تک آئینی ترامیم پاس کرالی جائےگی۔
ہماری طرف سےترمیم کیلئےکوئی ڈیڈلائن نہیں البتہ حکومت کیلئےہوسکتی ہے۔
کوشش تھی مولاناسمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کرچلا جائے۔ پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ حکومت کےپاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے۔
ضمیر پر ووٹ کےآپشن کےباوجوداتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جے یو آئی کا مسودہ آئے گا تو بیٹھ کر دیکھیں گے۔ جےیوآئی مسودہ پربات کرنےکے بعد جو سامنے آئے گاوہ ترمیم لائیں گے۔
مزید پڑھیں :انتظار پنجوتھہ بازیابی کیس،آئی جی اسلام آباد ذاتی حیثیت میں طلب، بشریٰ بی بی ضمانت درخواست، کاز لسٹ منسوخ















