اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی لگائی گئی تھی۔ ایک2سیاسی جماعتیں ان لوگوں کےحقوق کی بات کرتی ہیں۔
یہ نہیں ہوسکتاکہ حقوق کی بات کریں اوربندوق بھی اٹھائیں۔
سوشل میڈیاپرانتہائی غلیظ زبان کااستعمال کیاجارہاہے۔ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی جرگے ہوتے رہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لانا جرگہ نہیں ہوتا۔ حقوق کی جدوجہدکیلئےہم سب آپ کےساتھ کھڑےہیں۔
ریاست،اداروں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی جاتی ہے۔ حکومت کا فیصلہ ہے کسی متبادل جوڈیشل سسٹم کی اجازت نہیں دے سکتے۔ متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پی ٹی ایم اداروں کو گالیاں اور تقسیم کی بات کررہی ہے۔
حکومت کسی متبادل جوڈیشل سسٹم کی اجازت نہیں دےسکتی۔ کےپی اوربلوچستان حکومت نےمختلف لوگوں کےنام فورتھ شیڈول میں ڈالے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 54افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال ڈالے۔
کسی کوبندوق اٹھانےاورحملہ کرنےکی اجازت نہیں دےسکتے۔ پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پی ٹی ایم کا ساتھ دینے والوں کے شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔
حقوق کی بات کریں بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں :وفاقی حکومت نے بچت کیلئے 2 وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا