اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈز کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل، چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔عدالت نے سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید، انور مقصود اور مخدوم علی خان کو عدالتی معاونین کے طور پر طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں وفاقی حکومت نے ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم طلب کی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیم فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس 20 ارب روپے موجود ہیں۔