اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ۔
جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا ،پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: کالام 31، دیر (بالائی 29، زیریں 15)، چترال 20، دروش 19، پشاور (ایئرپورٹ 15، سٹی 12)، بنوں 15، مالم جبہ 14، میر کھانی 11، پاراچنار 05، مردان 04، چراٹ 03، سیدو شریف 01،پنجاب: کوٹ ادو 05، لیہ 03، ڈیرہ غازی خان 02، بھکر 01، گلگت بلتستان: گلگت، گوپس، بگروٹ، ہنزہ 04، استور 02، بونجی 01،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 04) اور راولاکوٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:نواب شاہ، چھور 41، مٹھی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم کاپتہ چل گیا