اہم خبریں

پی ٹی آئی ،بی ایل اے اور ٹی ٹی پی پاکستان پرحملہ آور ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان جب بھی ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو ایسا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ ہم افغان جنگ میں الجھے رہے جو تاریخی غلطی تھی۔
2014میں چینی صدر نے آنا تھا تو یہی سارا کچھ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے وسائل استعمال کرکے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کو جلسے پر بلایا ،یہ کیا سلسلہ ہے۔ کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ ہوا۔ یہ کسی شہید کے گھر نہیں جاتے،جنازے میں شرکت نہیں کرتے۔
بھارت ہمارا دشمن ہے اس کے حوالے سے ایسی بات کی گئی۔ پی ٹی آئی ،بی ایل اے اور ٹی ٹی پی پاکستان پرحملہ آور ہیں۔ پچھلے تین دنوں میں ان کے حوالے سے عوامی رائے تبدیل ہوئی ہے۔
ایک شخص جو لیڈکررہا تھا وہ 24گھنٹے کیلئے غائب ہوگیا۔
علی امین گنڈا پور سافٹ وئیر اپڈیٹ ہونے کے بعد ہری پورسے خیبر پختونخوا گئے۔ ایک بار پھر ایس سی او اجلاس کو ملتوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو احتجاج کی قیادت کرنی چاہیے تھی۔
ان سے درخواست کی گئی ایس سی او کے بعد احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا ہم نے کانفرنس سے 2دن پہلے احتجاج کرنا ہے۔ اگر ان کو روکا نہ جاتا تو اس وقت ڈی چوک پر وہ بیٹھے ہوتے۔
بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے علی امین گنڈا پور کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔ پچھلے 3دنوں میں ان کی لیڈر شپ ایکسپوز ہوئی ہے۔
فلسطین پر بلائی گئی اے پی سی کے بائیکاٹ کا کیا مطلب ہے۔ اے پی سی میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں۔

مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پھر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی دھمکی دیدی

متعلقہ خبریں