پشاور (اے بی این نیوز)کے پی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ممبران اسمبلی ایک دوسرے کے گتھم گتا ہو گئے آپس میں انہوں نے ہاتھا پائی شروع کر دی۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں باقاعدہ ہاتھا پائی ہوئی واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور ایوان سے خطاب کر کے گئے تھے۔ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین چاہتے تھے ان کو بولنے کا موقع دیا جائے۔
ممبرصوبائی اسمبلی اقبال وزیراورنیک محمدکےدرمیان ہاتھاپائی ہو ئی۔ وزیراعلیٰ کومائیک دینےپراپوزیشن ارکان اسمبلی سراپااحتجاج بن گئے۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ہمیں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔وقفہ سوالات میں وزیراعلیٰ کوٹائم دیاگیا۔
دونوں جانب سےایک دوسرےپرلاتوں اورمکوں کاآزادانہ استعمال۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کے حامی ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔
ایم پی اے اقبال وزیر ایوان میں سپیکر سے بولنے کا ٹائم لے رہے تھے۔ پشاور:اس دوران ایم پی اے نیک محمد کے حامیوں کے ساتھ الجھ پڑے۔
ایوان میں موجود اسمبلی سیکیورٹی بھی بیچ بچاؤکرانےمیں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے پھر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی دھمکی دیدی