اہم خبریں

آئینی ترامیم کیلئے 17 یا 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)آئینی ترامیم کیلئے 17 یا 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی۔

آئینی ترامیم کیلیئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس شنگھائی تعاون کانفرنس کے بعد 17 یا 18 اکتوبر کو بلایا جائیگا،۔ آ ئینی ترامیم پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت مکمل۔ حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز بھی مان لیں ۔ آئینی ترامیم کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شنگھائی تعاون کانفرنس کے بعد 17 یا 18 اکتوبر کو بلایا جائیگا۔ مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شیئر کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان قتل کے مقدمہ میں نامزد،علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی بھی شامل

متعلقہ خبریں