اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںوزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین ولبنان قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق
احسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالے سے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ۔ وفاقی حکومت کے تمام 40ڈویژنز میں ای آفس کے نفاذ کا عمل جاریہے۔
چند وزارتوں میں ای آفس کا 100فیصد نفاذ کیا جاچکا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ای آفس کے نفاذ میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دوہفتے بعد اس حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے ماہی گیری کے شعبے میں سبسڈیز کے معاملے کی توثیق کردی۔
مزید پڑھیں :چار آئی پی پیز کمپنیوں کا حکومت کیساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان