اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایک جتھے کو پا کستان کی تر قی منظور نہیں۔ دشمن پا کستان کو غیر مستحکم کر نا چا ہتا ہے۔آج ایک بار پھر ملک میں دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب ۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں جو کچھ کیاگیا ایک بار پھر اس کو دہرایاجارہاہے۔
ایک پارٹی کی طرف سے وفاق کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وفاق پر دن رات چڑھائی کی باتیں کی جارہی ہیں۔ قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس زمانے میں کیا حرکتیں کی گئیں۔ جلوس میں افغان شہری اور پولیس اہلکار تھے ۔ فائرنگ بھی کی گئی۔ یہ ملک سے محبت نہیں دشمنی ہے ۔
جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو تو کون سرمایہ کاری کرے گا۔ ایک سال میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ۔ پوری کوشش ہو گی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری ہو۔ مہنگائی کم اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ایکسپورٹ بڑھ گئی۔ ترسیلات زر اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔ ادھر دوسری جانب وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے.
چینی عوام کے ساتھ غم میں پاکستانی حکومت اور عوام برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا چینی شہریوں کی سیکیورٹی کےلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف ہماراحوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ دہشتگردی کے خلاف ہماراحوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔۔پاکستان کو ایس سی او کی بہت سالوں بعد مہمان نوازی کا موقع مل رہا ہے ۔ ایس سی او کے موقع پر چینی دوستوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :تہران ، اسرائیل میں زلزلہ،کیا ایران نے خفیہ ایٹمی تجربہ کرلیا ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی