اسلام آباد (اے بی این نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کےبارے میں خواجہ آصف کا دعویٰ بالکل درست نہیں۔
علی امین گنڈا پور میرے گھر میں نہیں ٹھہرے،اور نہ اس کا مجھے پتہ ہے۔
کے پی ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے میرے گھر پر ریڈ کیا۔
مجھے معلوم نہیں علی امین گنڈاپور 24گھنٹے کہاں غائب تھے۔
احتجاج میں پی ٹی آئی کے سارے ایم پی ایز موجود تھے۔ ایم این ایز کو ہدایت تھی وہ احتجاج میں سامنے نہ آئیں۔ حکومت اس وقت دباؤ کا شکار ہے ۔
بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں ہوئی۔
حکومت نے ہمارے 2ہزار سے زائد کارکنان گرفتار کیے۔ عادل بازئی پی ٹی آئی کے ایم این اے ہیں۔
مزید پڑھیں :یہ غلط بات ہے علی امین نے ڈیل کی، ڈیل کرنے والے فارم47کے تحت اقتدار میں ہیں،بیرسٹر سیف