پشاور (اے بی این نیوز)بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین جب کے پی ہاؤس میں مشاورت کررہے تھے اس وقت حملہ ہوا۔ اگر وارنٹ ہوتا تو علی امین گنڈا پورسرینڈر کرتے۔
علی امین گنڈا پور کسی سے رابطے کی حالت میں نہیں تھے۔
علی امین گنڈا پور جب کے پی ہاؤس آئے تو اٹھارہ بیس ایم پی یز ان کیساتھ تھے۔ علی امین گنڈا پور کا فون کے پی ہاؤس میں رہ گیا تھا۔ علی امین نے کہا کہ جب رینجرز چلی گئی تو وہ نکلے ہیں۔
علی امین ضمانت پر تھے ان کی گرفتاری کا جواز نہیں بنتا۔
یہ غلط بات ہے کہ علی امین نے ڈیل کی ہے۔ ڈیل کرنے والے فارم47کے تحت اقتدار میں ہیں۔ جو بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا علی امین گنڈا پور اور ہمارے کارکنان نے کرکے دکھایا۔
بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں احتجاج کا کہا تھا دھرنے کا نہیں۔
تمام سینیٹر اور اراکین اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ وہ احتجاج میں شرکت نہ کریں۔
مزید پڑھیں :کیا ایران نے زیر زمین ایٹمی تجربہ کر لیا،اصل حقائق سامنے آگئے،جانئے