اہم خبریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مارشل لا کے نفاذ سے متعلق اہم ریمارکس

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ میں محکمہ آبادی پنجاب ملازم نظر ثانی کیس سماعت ہو ئی ۔ جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مارشل لا کے نفاذ سے متعلق اہم ریمارکس دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ
عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ عدلیہ کبھی مارشل لا کی توثیق کر دیتی ہے۔ کیا ججز آئین کے پابند نہیں۔ ججز کی اتنی فراغ دلی غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے۔
غیر آئینی اقدام کی توثیق کا اختیار ججز کے پاس کہاں سے آجاتا ہے۔
عدالتی فیصلہ کا حوالہ وہاں آئے جہاں آئین و قانون کا ابہام ہو۔ عدالتی فیصلہ آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ لگتا ہے وقت آگیا ہے ججز کی کلاسز کرائی جائیں۔ کیا جج بننے کے بعد آئین و قانون کے تقاضے ختم ہو جاتے ہیں۔
وکلا کو آئین کی کتاب سے الرجی ہو گئی۔ وکلا اب آئین کی کتاب اپنے ساتھ عدالت نہیں لاتے۔ کہا جاتا ہے نظر ثانی درخواست جلدی لگا دی۔ کہا جاتا ہے ڈھائی سال پرانی نظر ثانی کیوں لگائی۔
عدالت نے محکمہ آبادی پنجاب ملازم کی نظر ثانی درخواست خارج کردی
مزید پڑھیں :اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری

متعلقہ خبریں