لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں مرغی اور انڈوں کی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئیں، مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو ہو گیا۔ لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 397 روپے ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے ہے، فی درجن انڈے کی قیمت 291 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر سرکاری نرخوں کے بجائے ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مختلف قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 810 روپے تھی۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کی جیلوں میں کئی سالوں سے قید56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے