اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) حکومت نے جنوری 2025 سے بینظیر تعلیمی وظائف کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سکیم سے تقریباً 60 لاکھ طلباء مستفید ہوں گے جبکہ یہ رقم ان ماؤں کو ادا کی جائے گی جن کے بچے نرسری سے 12ویں جماعت تک سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔
حکومت نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔اضافے کے بعد لڑکے طالب علم کو 2500 روپے جبکہ لڑکی کے والدین کو 2000 روپے ادا کیے جائیں گے۔سیکنڈری لیول کی طالبہ کو 3500 روپے ملیں گے جبکہ لڑکے کو 3000 روپے وظیفہ ملے گا۔
ہائی سکول کے لڑکے کو 3500 روپے وظیفہ ملے گا جبکہ لڑکی کو 400 روپے ملیں گے۔جن طلباء کے بچے پرائمری سطح کی تعلیم مکمل کریں گے ان کے والدین کو 3000 روپے کی اضافی رقم ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: طلباوطالبات کیلئے خوشخبری،وظائف کی رقم بڑھادی گئی