میانوالی(نیوز ڈیسک ) میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق میانوالی کے علاقے مکدوال کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے میانوالی میں بڑے حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں3 فیصد کمی ریکارڈ