اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس آج بھی بند رہے گی۔ذرائع کے مطابق مسافر راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس پر سفر کرسکیں گے۔
راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس مکمل بند ہے ۔میٹروبس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کی گئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں ۔کنٹینرز کو سڑکوں اور پلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیا ہے ۔ایکسپریس ہائی وے ،سری نگرہائی وے ،فیض آباد انٹر چینج سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر7اکتوبر 2024سونے کی قیمت