اہم خبریں

کراچی ائیرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ،متعدد افراد زخمی

کراچی ( اے بی این نیوز   ) کراچی ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد دھویں کے بادل بھی علاقے میں دیکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس اور جمشید روڈ کے قریب بھی سنائی دی گئی۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آئیں، تاہم پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق دھماکا ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہوا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ تازہ آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ آئل ٹینکر میں ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مواقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکہ کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ہوا ہے ۔

اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں متعدد افراد ز خمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کو اگ بھی لگ گئی ہے پولیس اہلکار اور ڈینجرز موقع پر پہنچ گئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق جو قریب گاڑیاں تھیں وہ آتش زدگی کا شکار ہو گئی ہیں دھماکہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہوا ہے علاقے میں دھوئیں کے بادل بھی نظر ارہے ہیں دھماکے کی اواز کراچی ڈیفنس جمشید آباد میں بھی سنی گئی ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ آئل ٹینکر میں ہی یہ دھماکہ ہوا ہے کچھ گاڑیاں بھی اگ کی زد میں اگئی ہیں پولیس اور رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں

دھماکا آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ہوا، ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے، دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر ہوا، دھماکے کی جگہ پر درختوں میں آگ لگ گئی، متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔ .دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، دھماکے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :میں رات بھر اسلام آباد میں تھا اور ان کو نہیں ملا،علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے،اسمبلی سے خطاب

متعلقہ خبریں